2021 10 21
جادو سے متاثرہ شخص کی علامتیں
جادو کی ، پہچان اور علامات
جادو کی پہچان کے کئی طریقے ہیں۔
جو صاحبِ باطن بزرگ ہوتے ہیں انھیں کسی طریقے کی ضرورت نہیں ہوتی، کیونکہ جب کوئی جادو سے متاثرہ شخص ان کے سامنے آتا ہے تو وہ اس کے جسمِ میں رنگوں کی ترتیب کو دیکھ کر ہی سمجھ جاتے ہیں کہ اسے جادو ہو گیا ہے ۔ کچھ بزرگ مریض پر مسلط جنات یا شیاطین کی موجودگی کو دیکھ لیتے ہیں یا محسوس کر لیتے ہیں جس سے انھیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ متعلقہ شخص پر جادو کے اثرات ہیں۔
عامل حضرات عموماً درج ذیل میں سے کوئی ایک یا زیادہ طریقوں کو استعمال کر کے تشخیص کرتے ہیں:
1پانی پر مخصوص وظائف دم کر کے متاثرہ شخص کو پلاتے ہیں جس شخص پر جادوئی یا جناتی اثرات ہوتے ہیں اسے پانی کا ذائقہ کڑوا یا میٹھا لگتا ہے جس سے پتا چل جاتا ہے کہ جا دو ہے یا پھر جسمانی امراض۔
2متاثرہ مریض کے پہنے ہوئے کپڑے پر مخصوص وظائف پڑھ کر دم کیا جاتا ہے۔ اگر مریض پر واقعی جادو یا جنات کے اثرات ہوتے ہیں تو اثرات کے مطابق کپڑے کی لمبائی کم یا زیادہ ہو جاتی ہے جس سے بآسانی تشخیص ہو جاتی ہے۔
3 متاثرہ مریض کو سامنے بٹھا کر اس پر مخصوص وظائف کا دم کیا جاتا ہے۔ اس دم کے دوران یا دم کرنے کے بعد مریض جو کچھ محسوس کرتا ہے اس سے اندازہ کیا جاتا ہے کہ جادو یا جنات کا اثر ہے یا کچھ بھی نہیں ہے۔
4متاثرہ مریض کے بازوکی پیمائش کر کے مخصوص وظائف پڑھ کر دم کیا جاتا ہے ، پھر دوبارہ پیمائش کی جاتی ہے ۔جس شخص پر جادو یا جنات کا اثر ہوتا ہے تو اس کی پیمائش دم کرنے سے پہلے کی پیمائش سے کم یا زیادہ ہو جاتی ہے
یہ توعاملین کےطریقےہیں
آج میں صرف جادو کے کچھ علامات بتانےجارھاہوں
اگرجادو کی یہ تمام علامات یا ان میں سے اکثر علامات (یعنی تقریبا ً70 فیصد) کسی شخص میں پائی جائیں تو اسے اس بات کا یقین کر لینا چاہیے کہ اس پر جادو کر دیا گیا ہے‘ بصورت دیگر یا تو کوئی جسمانی یا پھر نفسیاتی مسئلہ ہو گا یا نظر بد کے اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔
0 Comments